QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، خصوصی درجہ کی بحالی کو لیکر امت شاہ کا بیان خوش آئند ہے، حکیم یاسین

19 Oct 2020 18:35

پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ اس قدم سے گزشتہ سال 5 اگست کو لئے گئے فیصلوں سے پیدا ہوئی بدگمانیاں دور ہونگی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم یاسین نے وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان کو حوصلہ افزاء اور خوش آئند قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ جلد بحال کیا جائے گا۔ ایک بیان کے مطابق پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکیم یاسین نے بھارتی وزیر داخلہ کے اس بیان کو خوش آئند قرار دیا۔ حکیم یاسین نے بھارتی حکومت پر زوردیا کہ وہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کئے جانے کے وعدے کو مزید کسی تاخیر کے پورا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس قدم سے گزشتہ سال 5 اگست کو لئے گئے فیصلوں سے پیدا ہوئی بدگمانیاں دور ہوں گی۔ حکیم یاسین نے دفعہ 370 اور 35 کو بھی بحال کئے جانے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 892907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892907/مقبوضہ-کشمیر-خصوصی-درجہ-کی-بحالی-کو-لیکر-امت-شاہ-کا-بیان-خوش-ا-ئند-ہے-حکیم-یاسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org