0
Monday 19 Oct 2020 19:33

مزار قائد پر جو واقعہ پیش آیا وہ نہیں ہونا چاہیئے تھا، ناصر حسین شاہ

مزار قائد پر جو واقعہ پیش آیا وہ نہیں ہونا چاہیئے تھا، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، گرفتاری میں کون ملوث ہے مکمل انکوائری ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل نواز لیگ کے رہنماؤں نے مزار قائد پر حاضری دی، کل مزار قائد پر جو واقع پیش آیا وہ نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کیس داخل کرنے کیلئے پولیس کو درخواستیں دیں، پولیس نے درخواستوں کو غیر قانونی قرار دیکر خارج کردیا، بعد میں قائداعظم بورڈ نے پولیس کو درخواست دی، پولیس نے بورڈ کو مجسٹریٹ کے سامنے درخواست دینے کا مشورہ دیا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایک شخص نے پولیس کو درخواست دی کیپٹن (ر) صفدر نے اسے دھمکی دی، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی، تفتیش سے پہلے چار دیواری کا تقدس پامال کرکے گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے گرفتاری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گرفتاری پر اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا ہے، گرفتاری میں کون ملوث ہے مکمل انکوائری ہوگی، تاہم آئی جی اغوا ہوئے یا نہیں اس واقعے کا علم نہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ سارا کھیل وفاقی حکومت کی ایماء پر ہوا ہے، کارروائی سے پہلے حکومت سندھ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 892926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش