QR CodeQR Code

اپوزیشن کے کوئٹہ کے جلسے کے بعد ہم بھی کچھ کرینگے

پاکستان کو اسطرح لوٹا گیا کہ مہنگائی دو سال سے ہمارے کھاتے پڑ گئی، شیخ رشید

19 Oct 2020 19:34

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے نے کہا کہ بیرونی دباؤ کے ساتھ پاکستان کے اندر بھی خلفشار پیدا کیا جا رہا ہے، سینیٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے اپوزیشن کے کوئٹہ کے جلسے کے بعد ہم بھی کچھ کریں گے، اپوزیشن کو یوں کھلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کہتے ہیں نئے الیکشن کرائے جائیں، بلاول بھٹو کہتے ہیں قومی حکومت بنائی جائے۔ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بیرونی دباؤ کے ساتھ پاکستان کے اندر بھی خلفشار پیدا کیا جا رہا ہے، سینیٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ بہت مہنگائی ہے، ایک سیٹ کا وزیر ہوں مگر عمران خان میری بات سنتا ہے، دو ماہ میں مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو اس طرح لوٹا گیا کہ مہنگائی دو سال سے ہمارے کھاتے پڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کوئٹہ کے جلسے کے بعد ہم بھی کچھ کریں گے، قائد اعظم کے مزار کی بے حرمتی کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیئے۔
 


خبر کا کوڈ: 892928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892928/پاکستان-کو-اسطرح-لوٹا-گیا-کہ-مہنگائی-دو-سال-سے-ہمارے-کھاتے-پڑ-گئی-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org