0
Tuesday 20 Oct 2020 11:37

پہلے کی طرح موجودہ حکومت مخالف تحریک بھی کسی کے اشارے پہ چل رہی ہے، ندیم افضل چن

پہلے کی طرح موجودہ حکومت مخالف تحریک بھی کسی کے اشارے پہ چل رہی ہے، ندیم افضل چن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے گوجرانوالہ کے جلسے میں تقریر کی لیکن گذشتہ روز نہیں کی۔ انہوں ںے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ہم نے ان کو انگیج کر لیا ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب تک جتنی تحریکیں چلی ہیں، وہ کسی نہ کسی کے اشارے پر چلی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ تحریک بھی کسی کے اشاروں پر چل رہی ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ سیاسی لڑائی کو سیاسی طور پر لڑنا چاہیئے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کو انگیج کرنا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نون لیگ کو پچھلے گناہوں کی معافی مانگنی ہوگی اور بتانا ہوگا کہ وہ کیسے ووٹ کو روندتے رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا کہ نون لیگ کے لوگ نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں چلیں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیئے۔ انہوں ںے مشورہ دیا کہ جمہوری انداز میں آگے بڑھنا چاہیئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ایک طرف اداروں پر حملہ کرتے ہیں، دوسری طرف اداروں سے مدد بھی مانگتے ہیں۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہی کچھ دوستوں نے اپوزیشن کے جلسوں کو زیادہ اہمیت دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 893050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش