QR CodeQR Code

شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

20 Oct 2020 11:34

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کے استفسار پر جواب دیا کہ شہباز شریف کو تحریری سوال نامے فراہم کیے مگر وہ جواب نہیں دے سکے، شہباز شریف کہتے ہیں کہ وہ عدالت میں جواب دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت لاہور میں شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے دوران نیب دفتر سے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ دورانِ سماعت مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آخری پیشی سے پہلے 2 سوالنامے دیے گئے تھے، میں نے دیے گئے سوالنامے کے جواب بھی دیے ہیں، میرے جواب ریفرنس کا حصے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ جو آپ پوچھ رہے ہیں وہ پہلے بھی آپ مجھ سے پوچھ چکے ہیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عدالت سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ نیب کو آج کس بنیاد پر جسمانی ریمانڈ چاہیے؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف کو تحریری سوال نامے فراہم کیے مگر وہ جواب نہیں دے سکے، شہباز شریف کہتے ہیں کہ وہ عدالت میں جواب دیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے ان کی حراست میں 85 دن ہو چکے ہیں، 26 اکتوبر 2018ء کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں انکوائری شروع ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 893051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893051/شہباز-شریف-کو-جوڈیشل-ریمانڈ-پر-جیل-بھیجنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org