0
Tuesday 20 Oct 2020 11:39

لاہور، میٹرو اورنج لائن ٹرین کو گرین سگنل مل گیا

لاہور، میٹرو اورنج لائن ٹرین کو گرین سگنل مل گیا
اسلام ٹائمز۔ میٹرو اورنج لائن ٹرین کو گرین سگنل مل گیا۔ پنجاب حکومت نے 26 اکتوبر کو اورنج ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کا فیصلہ کیا ہے۔ اورنج ٹرین کا ٹکٹ 40 روپے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 26 اکتوبر کو اورنج ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرعلیٰ پنجاب، وزرا، ارکان اسمبلی کے ہمراہ ٹرین میں سفر کریں گے۔ حکومت پنجاب نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے مقرر کر دیا ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کرائے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھجی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے پیسوں سے شروع کردہ منصوبوں کی تکمیل کر رہی ہے، تحریک انصاف عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے نامکمل منصوبوں کو مکمل کرکے عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش