QR CodeQR Code

حکومت میں لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، احسن اقبال

20 Oct 2020 11:57

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا گوارہ نہیں کرتے ہیں، حکومت نے جو محاذ آرائی پیدا کی ہے وہ دن بدن پاکستان کی سیاست کو تباہ کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نون لیگ کا پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا کوئی بیانیہ نہیں ہے۔ پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں لوگوں کو اپنے ساتھ  لے کر چلنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا گوارہ نہیں کرتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت نے جو محاذ آرائی پیدا کی ہے وہ دن بدن پاکستان کی سیاست کو تباہ کررہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے اور کبھی بھی مذہب کارڈ استعمال نہیں کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نون لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ ملک غیرمستحکم ہو۔ پی ڈی ایم کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کی گرفتاری بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔


خبر کا کوڈ: 893057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893057/حکومت-میں-لوگوں-کو-اپنے-ساتھ-لے-کر-چلنے-کی-صلاحیت-ہی-نہیں-ہے-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org