0
Tuesday 20 Oct 2020 12:30

تبلیغی اجتماع کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، پرویز الہیٰ

تبلیغی اجتماع کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، پرویز الہیٰ
اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع ہر سال منعقد ہوتا ہے، ان شاء اللہ اس مرتبہ بھی حکومتی کمیٹی کیساتھ طے شدہ ایس او پیز کے مطابق منعقد ہو گا، اس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے گزشتہ شام رائیونڈ تبلیغی مرکز میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور راسخ الہٰی کے ہمراہ امیر تبلیغی جماعت مولانا احسان الحق، مولانا احمد بٹلہ، مولانا عبید اللہ خورشید اور مولانا عامر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر معروف صنعتکار میاں احسن، نعیم بٹ اور ڈاکٹر ندیم اشرف بھی موجود تھے۔ مولانا احسان الحق نے تبلیغی جماعت کے حوالے سے چودھری پرویزالہٰی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دوران تبلیغی جماعت کیلئے سپورٹ پر اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
 
انہوں نے کہا کہ آپ کی اور آپ کے گھرانے کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مولانا احسان الحق نے چودھری پرویزالہٰی، حافظ عمار یاسر اور راسخ الہٰی کو دعاؤں سے نوازا۔ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ تبلیغی جماعت پوری دنیا میں امن کی سفیر ہے، ان شاء اللہ میں اجتماع میں دعا کیلئے بھی شریک ہوں گا، تبلیغی جماعت کی ہر طرح سے خدمت کیلئے حاضر ہیں۔ بعد ازاں سپیکر چودھری پرویزالہٰی، حافظ عمار یاسر اور راسخ الہٰی نے دیگر علماء کے ہمراہ تبلیغی جماعت کے امیر الحاج عبدالوہاب کی قبر پر فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 893063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش