0
Tuesday 20 Oct 2020 12:35

پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے، اس میں بھی شبہ نہیں لوگوں کی امیدوں کے لئے بڑے فیصلے ضروری ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت میں ہزار خامیاں ہوں لیکن کیا یہ ملک شریف خاندان، آصف زرداری یا ان کے بچوں کے حوالے کرسکتے ہیں؟، کیا عمران خان کے قد کا کیا ایک آدمی بھی ہے اپوزیشن کے پاس ہے؟، پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 893066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش