QR CodeQR Code

نواز شریف کے حالیہ دہشتگردی میں ملوث ہونے اور اسرائیل سے رابطوں کا انکشاف

20 Oct 2020 12:40

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کے اسرائیلی لابی سے رابطوں کی رپورٹس موجود ہیں، وہ سی پیک اور پاکستان مخالف بھارتی بیانیے کو پروموٹ کر رہے ہیں، حالیہ دہشتگردی کے پیچھے بھی نواز شریف کا ہاتھ ہے، وہ وزارت عظمیٰ کے دور سمیت جب بھی مشکل میں ہوتے ہیں ملک میں دہشتگردی اور ایل او سی پر بھارتی فائرنگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے اسرائیلی لابی سے رابطوں کی رپورٹس موجود ہیں، وہ سی پیک اور پاکستان مخالف بھارتی بیانیے کو پروموٹ کر رہے ہیں، حالیہ دہشتگردی کے پیچھے بھی نواز شریف کا ہاتھ ہے، وہ وزارت عظمیٰ کے دور سمیت جب بھی مشکل میں ہوتے ہیں، ملک میں دہشتگردی اور ایل او سی پر بھارتی فائرنگ میں اضافہ ہو جاتا ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ریاست مخالف بیانیے میں نواز شریف کے جرم میں شریک نہیں ہیں۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ میرے دو بھائی کورونا وائرس کے باعث اس دنیا سے رخصت ہوگئے، کورونا وباء کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، خطرہ ابھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی نئی لہر کے خدشے کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کو جلسے جلوس نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ گوجرانوالہ جلسے میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ اگر عوام کو معلوم ہوتا کہ نواز شریف اس قدر ملک کیخلاف بیانیہ پیش کریں گے تو آدھا سٹیڈیم بھی نہ بھر سکتا۔ نواز شریف آئین کی سنگین خلاف ورزی کر رہے ہیں، اگر ان کا یہی بیانیہ جاری رہا تو مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی اور کارکنان بھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 893069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893069/نواز-شریف-کے-حالیہ-دہشتگردی-میں-ملوث-ہونے-اور-اسرائیل-سے-رابطوں-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org