0
Tuesday 20 Oct 2020 13:00

شاہ محمود قریشی کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

شاہ محمود قریشی کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نگورنو کاراباخ میں امن وامان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات، آذربائیجان ،آرمینیا کشیدگی اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نگورنو کاراباخ میں امن و امان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش ہے، آذربائیجان کی دیہی آبادی پر آرمینیا کی بھاری گولہ باری قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں آذربائیجان کی قیادت و عوام کے ساتھ ہے، ہم نگورنو کاراباخ سے متعلق آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، آذربائیجان اور آرمینیا میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی مثبت پیشرفت ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فریقین میں پائیدار امن کا انحصار سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد پر ہے، آذربائیجان کے علاقوں سے آرمینیائی افواج کو انخلا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی اوآئی سی رابطہ گروپ سمیت عالمی فورمز پر نہتے کشمیریوں کی حمایت قابلِ تحسین ہے۔ پاک، آذر بائیجان وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آذربائیجان کےوزیرخارجہ نےحالیہ تنازعہ میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 893077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش