0
Tuesday 20 Oct 2020 14:07

لڑائی بڑھے گی تو ذمے دار عمران خان ہونگے، سعد رفیق

لڑائی بڑھے گی تو ذمے دار عمران خان ہونگے، سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ لڑائی بڑھے گی تو اس کے ذمے دار وزیرِاعظم عمران خان ہوں گے۔ لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم تو پچھلے دو ڈھائی سال سے چپ کر کے مار کھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے برس ہا برس پنجاب کی خدمت کی ہے، جبکہ موجودہ حکومت نے پنجاب کے عوام کے لیے کیا کیا؟۔ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ شہباز شریف صاحب باہر تھے تو اعتدال کی بات کرتے تھے، اعتدال کی بات کرنے والی آواز کو جیل کی سلاخوں میں بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعتدال کی بات بند کرنے سے اب کیا ہو گا یہ کسی کو معلوم نہیں؟ اپوزیشن اتحاد بنتا ہے تو کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلتا ہے۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ملک میں تقسیم کی بنیاد رکھ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 893090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش