QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کا کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

20 Oct 2020 14:20

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے، بلاول بھٹو کل گلگت بلتستان جائیں گے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بلاول بھٹو کل گلگت بلتستان جائیں گے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلائیں گے، کوئٹہ جلسے میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی سینیئر رہنماء کریں گے۔ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی یا راجہ پرویز اشرف جلسے میں شرکت کریں گے۔ پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ 25 اکتوبر کو ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 893093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893093/بلاول-بھٹو-کا-کوئٹہ-میں-پی-ڈی-ایم-کے-جلسے-شرکت-نہ-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org