0
Tuesday 20 Oct 2020 14:20

بلاول بھٹو کا کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

بلاول بھٹو کا کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بلاول بھٹو کل گلگت بلتستان جائیں گے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلائیں گے، کوئٹہ جلسے میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی سینیئر رہنماء کریں گے۔ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی یا راجہ پرویز اشرف جلسے میں شرکت کریں گے۔ پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ 25 اکتوبر کو ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 893093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش