0
Tuesday 20 Oct 2020 15:04

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر پر جھوٹا کیس بنایا گیا، تاہم معاملے کی تحقیقات ہوگی اور سازش میں شامل لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے، واقعے پر تین سے پانچ صوبائی وزرا پر مشتمل تحقیقاتی بنا رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت نے مزار قائد پر حاضری دی اور اس دوران کچھ ایسی چیزیں ہوئیں، جو نہیں ہونی چاہیے تھیں، مزار کا تقدس سب کو کرنا ہے، تاہم مزار پر نعرے بازی پہلی بار نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کی قیادت کئی بار مزار کی بے حرمتی کر چکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی درخواست لے کر پولیس کے پاس گئے، پی ٹی آئی ارکان صوبائی اسمبلی نے پولیس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، مگر پولیس دباؤ میں نہ آئی، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو سمجھایا گیا کہ یہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے، لیکن اس کا اختیار پولیس کا نہیں مجسٹریٹ کا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو ڈرانا دھمکانا منتخب نمائندوں کا کام نہیں ہوتا، ایک وفاقی وزیرالٹی میٹم دے رہا تھا، جبکہ پی ٹی آئی نے وقاص نامی شخص سے درخواست دلوائی اور جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات ہوگی اور سازش میں شامل لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 893101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش