0
Tuesday 20 Oct 2020 15:26

سوشل میڈیا پر پاکستان، دفاعی اداروں اور اسلام مخالف مواد لگانے پر پابندی عائد

سوشل میڈیا پر پاکستان، دفاعی اداروں اور اسلام مخالف مواد لگانے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ بے لگام سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کیلئے نئے آن لائن رولز جاری کر دیئے گئے ہیں، جس کے مطابق یو ٹیوب  فیس بک، ٹک ٹاک، ٹویٹر سمیت تمام کمپنیاں رولز کی پابند ہوں گی۔ نئے آن لائن رولز کے مطابق اسلام، دفاع پاکستان اور پبلک آرڈر کے بارے میں غلط معلومات دینے پر پانبدی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ دفاعی اداروں اور پاکستان مخالف مواد پر بھی پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ اخلاق باختہ اور فخش مواد اپ لوڈ کرنے پر بھی فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یو ٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹویٹر سمیت تمام کمپنیاں رولز کی پابند ہوں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے 9 اکتوبر کو قابل اعتراض مواد سامنے آنے کے بعد عوامی شکایات پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، تاہم اب پی ٹی اے نے مشروط اجازت کیساتھ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کر دیا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاک کو مشروط بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹک ٹاک انتظامیہ یہ یقین دہانی کروائی گی کی یہ مواد دوبارہ شائع نہیں ہو گا، جو اکاونٹ ممنوعہ مواد پھیلانے میں مصروف ہیں انہیں بند کیا جائے گا، مقامی قوانین کے مطابق اکاونٹس کو چلایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 893105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش