QR CodeQR Code

حکمران اپوزیشن جماعتوں کے کامیاب عوامی اجتماعات سے خوفزدہ ہیں، حافظ حمداللہ

20 Oct 2020 15:31

تحصیل اوگی ضلع مانسہرہ کے زیراہتمام ختم نبوت و مدح صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں اور لوٹوں کی بارات تو پی ٹی آئی حکومت کی چھتری تلے جمع ہے، عمران کے دائیں بائیں بیٹھے چور کیا اس وجہ سے فرشتہ بنے کہ وہ پی ٹی آئی حکومت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک پرامن اور کامیاب رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سینٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکمران اپوزیشن جماعتوں کے کامیاب عوامی اجتماعات سے خوفزدہ ہیں، عمران کی تحریک عوامی نہیں بلکہ امپائر کے انگلی سے شروع ہوئی تھی اور تاحال امپائر کی انگلی پر ناچ رہا ہے، وزیراعظم کی گزشتہ روز کی تقریر انکی ہواس باختگی کا ثبوت ہے، عمران نے آرمی چیف کا دفاع کرتے کرتے ان پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا، انکی تقریر اور گلی محلے کے لچے لفنگوں کی زبان میں کوئی خاص فرق نہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل اوگی ضلع مانسہرہ کے زیراہتمام ختم نبوت و مدح صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا مفتی کفایت اللہ حافظ مومن جان عثمانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوروں اور لوٹوں کی بارات تو پی ٹی آئی حکومت کی چھتری تلے جمع ہے، عمران کے دائیں بائیں بیٹھے چور کیا اس وجہ سے فرشتہ بنے کہ وہ پی ٹی آئی حکومت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک پرامن اور کامیاب رہے گی۔ یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے کارکن پارلیمنٹ و پی ٹی وی پر حملہ آور اور سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے نہیں لٹکائیں گے۔ غلاظت کی گند میں پلے بڑھے ہمیں قانون و اخلاقیات کا درس نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو تحریک کا آغاز ہے، پی ڈی ایم کے صرف ایک جلسے سے حکومتی وزراء کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی۔
 


خبر کا کوڈ: 893109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893109/حکمران-اپوزیشن-جماعتوں-کے-کامیاب-عوامی-اجتماعات-سے-خوفزدہ-ہیں-حافظ-حمداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org