0
Tuesday 20 Oct 2020 18:12

پنجاب پولیس کے کیمیونیکیشن سسٹم کو مکمل ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کے کیمیونیکیشن سسٹم کو مکمل ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کے کیمیونیکیشن سسٹم کو مکمل ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے تھانوں اور پولیس دفاتر کیلئے 12 ہزار ڈیجٹل سیٹ خریدے جائیں گے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اگلے ہفتے سے قصور سے ڈیجٹلائزیشن شروع کی جائے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کے پاس پرانے وائرلیس سیٹس موجود ہیں، جس میں استعمال ہونیوالا فریکونسی نظام زیادہ محفوظ نہیں، کیونکہ نت نئے گیجٹس آنے کی وجہ سے فریکونسی استعمال کرکے پولیس کی بات چیت سنی جا سکتی ہے۔

ان خامیوں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے مواصلات کا تمام نظام ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹ میں ایس پی یو اور ضلع قصور میں اگلے ہفتے شروع کیا جائے گا جبکہ پراجیکٹ کو 3 سال کے عرصے میں مکمل کر لیا جائے گا۔ صوبہ بھر کیلئے 12 ہزار سیٹس خریدے جائیں گے جو کہ جدید تقاضوں کے عین مطابق ہونگے۔

نئے وائرلیس سیٹ کے ذریعے آڈیو ویڈیو کال، ایس ایم ایس اور کسی بھی وائرلیس کی لوکیشن لی جا سکے گی جبکہ سیٹ چوری ہونے کی صورت میں پاسورڈ بدلنے سے ناکارہ ہو جائے گا اور کیمیونیکشن کا نظام مکمل طور پر محفوظ ہو جائے گا۔ جن شہروں میں سیف سٹیز اتھارٹی موجود ہے وہاں اس میں ضم کر دیا جائے گا۔ پنجاب پولیس کی جانب سے اس کیلئے سنٹرل مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 893110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش