0
Tuesday 20 Oct 2020 17:18

خیبر پختونخوا حکومت نے 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو برطرف کر دیا

خیبر پختونخوا حکومت نے 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو برطرف کر دیا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے ایک اعلامیے کے ذریعے صوبے کے چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو کھڈے لائن لگا دیا۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بونیر، مہمند، کرک، ڈی آئی خان، شانگلہ اور ڈی سی مانسہرہ کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ اعلامیے کے تحت پی ایس او ٹو سی ایم قاسم علی ڈی سی مانسہرہ، جبکہ غفور شاہ ڈی سی کرک لگا دیئے گئے۔ اسی طرح حمید الرحمٰن ڈی سی شانگلہ، نصراللہ خان ڈی سی بونیر اور عارف اللہ خان ڈی سی ڈی آی خان تعینات ہوگئے۔ آئندہ چند روز میں ڈی سی پشاور محمد علی اصغر کے تبادلے اور ڈی سی چارسدہ عدیل شاہ کو اہم ذمہ داریاں دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ ایک اور اعلامیے کے مطابق عامر آفاق اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ اور مشتاق حسین ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تعینات کر دیئے گئے۔ ریٹائرڈ چیف انجئیر سرور بلوچ کو 3 سال کیلئے ممبر پبلک سروس کمیشن لگا دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 893129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش