0
Tuesday 20 Oct 2020 18:33

آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ افسران کا چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ

آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ افسران کا چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سمیت سندھ پولیس کے دیگر اعلی افسران نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اور رہائی کے معاملے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی نے دو ماہ کی چھٹی کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے اس معاملے پر دل برداشتہ ہو کر دو ماہ کی چھٹیوں کے لیے دخواست دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ سندھ پولیس کے تمام افسران کل کے واقعے کے بعد صدمے میں ہیں۔ ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر آج دفتر نہیں آئے۔ واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو کراچی میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والی مسلم لیگ نواز کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقعے پر مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے اندرونی احاطے میں نعرے بازی کی، جس پر تحریک انصاف کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ جس کے بعد اگلے ہی صبح کیپٹن (ر) محمد صفدر کو نجی ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 893133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش