0
Tuesday 20 Oct 2020 18:42

کوئٹہ میں ہونیوالے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے حکومت اپنے تمام حربے آزما رہی ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

کوئٹہ میں ہونیوالے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے حکومت اپنے تمام حربے آزما رہی ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ڈٖی ایم کے جلسوں سے خوفزدہ وفاقی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، مسلم لیگ (ن) بلوچستان کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی بھرپور انداز میں مذمت کرتی ہے، 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کے لئے حکومت اپنے تمام حربے آزما رہی ہے۔ کارکن ہر رکاوٹ عبور کر کے جلسے میں شرکت کریں، پی ڈی ایم سمیت 22 کروڑ عوام کی نظریں میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) پر ہیں، 25 اکتوبر کے جلسے میں مسلم لیگ(ن) کے کارکن بھرپور شرکت کرکے ثابت کریں گے کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں زندہ اور فعال ہے، آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر میر صلاح الدین رند، نعمان خان ناصر، سردار چنگیز ساسولی، میر عرفان کرد، شاکر محمد حسنی، نصیر خان اچکزئی، عبدالرحیم کاکڑ، اسلم رند، طارق بٹ، پیڑک سیمویل سمیت عہداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈٖی ایم کے جلسوں سے خوفزدہ وفاقی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی بھرپور انداز میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی وہ پہلی جماعت ہے جو تاریخ میں پہلی بار جمہوریت، آئین، صوبوں کے حقوق کے لئے ڈٹ گئی ہے، میاں نواز شریف بلاشبہ ملک کے معروف ترین لیڈر بن چکے ہیں جن پر عوام کی نظریں ہیں۔ 22 کروڑ عوام مسلم لیگ (ن) کی جانب دیکھ رہی ہے۔ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا کامیاب جلسہ ہو گا جس میں مسلم لیگ (ن) بھرپور نمائندگی کریگی اس سلسلے میں تمام اضلاع سے کارکن اپنی شرکت کو یقینی بنائیں، ساتھ ہی تمام ونگز اور ڈویژنز بھی اپنے طور پر جلسے میں بھرپور شرکت ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش