0
Tuesday 20 Oct 2020 19:40

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 75 لاکھ کے قریب

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 75 لاکھ کے قریب
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کووڈ 19 کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.97 لاکھ، جبکہ جان لیوا وباء سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7.48 لاکھ ہوچکی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46790 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 7597063 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران مزید 69720 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے اب تک ملک میں 67.33 لاکھ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

نئے کیسز کے مقابلہ صحتمند افراد کی تعداد زیادہ ہے جس سے ایکٹیو کیسز 23517 سے کم ہو کر مجموعی تعداد 748538 رہ گئی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 587 مریض فوت ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 115197 ہوچکی ہے۔ بھارت میں کورونا سے شفایابی کی شرح 88.63 فیصد ایکٹیو کیسز کی شرح 9.85 فیصد اور اموات کی شرح 1.51 فیصد ہے۔ ملک میں جان لیوا عالمی وباء کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 9210 سے گھٹ کر 1.74 لاکھ جبکہ 125 اموات سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 42240 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 893136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش