0
Tuesday 20 Oct 2020 22:28

کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے بھاجپا بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی ہے، خالدہ شاہ

کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے بھاجپا بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی ہے، خالدہ شاہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر بیگم خالدہ شاہ نے اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے انہیں طلب کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ گپکار اعلامیہ لوگوں کا اتحاد ہے جس سے بھارتیہ جنتا پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی ہے۔ سرینگر میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہوئے خالدہ شاہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں کشمیر کی سیاسی پارٹیوں پر زور زبردستی سے غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جنہوں نے دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کی کوششوں کی شروعات کی ہیں۔ انہوں نے کہا بی جے پی اپنے اداروں اور ایجنسیوں کی مدد سے دباؤ بنا کر غلبہ پیدا کرنا چاہتی ہے جس کو قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔

خالدہ شاہ نے کہا ہم نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ پانچ اگست کو ہم سے غیر قانونی، غیر آئینی اور جبری طور چھینے گئے حقوق کو واپس لیا جائے گا۔ اے این سی کی صدر نے کہا کہ یہاں کے سیاسی رہنماؤں کو جیل بھیجنے یا طلب کرنے سے کمزور نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں ہم نے ماضی میں دیکھی ہیں۔ خالدہ شاہ نے کہا ہم اپنے حقوق کی خاطر لڑیں گے اور دباؤ کے آگے جھک نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی بحالی کے لئے اتحاد نے بی جے پی کو مایوس کیا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے سیاسی انتقام کا سہارا لیا۔
خبر کا کوڈ : 893140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش