0
Tuesday 20 Oct 2020 21:09

آرمی چیف کا کراچی واقعے پر نوٹس، کور کمانڈر کو تحقیقات کی ہدایت

آرمی چیف کا کراچی واقعے پر نوٹس، کور کمانڈر کو تحقیقات کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں ہونے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو معاملے کی فوری تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی کو حقائق تک پہنچ کر جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ دوسری جانب بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف  نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا ہے۔ اس  ٹیلی فونک رابطے میں کراچی میں پیش آنے والے پر تبادلہ خیال ہوا۔ ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی واقعے پر شفاف انکوائری پر آرمی چیف کے احکامات کو بھی سراہا اور  آرمی چیف کی جانب سے کراچی واقعے کا نوٹس لینے پر ستائش کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 893150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش