QR CodeQR Code

سندھ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خطرناک صورتحال ہے، گورنر عمران اسماعیل

20 Oct 2020 22:48

نجی تی وی میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آرمی چیف نے اب نوٹس لیا ہے، واقعہ کی تحقیقات ہوگی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی، تحقیقات سے قبل کچھ کہنا ٹھیک نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ خطرناک صورتحال ہے، نوبت یہاں تک آپہنچی کہ آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی ہے۔ سماء ٹی وی کے پروگرام میں اینکر پرسن ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آرمی چیف نے اب نوٹس لیا ہے، واقعہ کی تحقیقات ہوگی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی، تحقیقات سے قبل کچھ کہنا ٹھیک نہیں، انکوائری رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ وزیراعظم سے رابطہ ہوا ہے، انہوں نے رپورٹ مانگی تھی، وہ انہیں دی گئی، جبکہ آرمی چیف سے رابطہ نہیں ہوا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات طے شدہ ہے اور وہ کل ملنے جائیں گے، جس میں بات ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 893165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893165/سندھ-میں-جو-کچھ-ہو-رہا-ہے-وہ-خطرناک-صورتحال-گورنر-عمران-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org