QR CodeQR Code

ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین کو نکال دیا گیا

20 Oct 2020 22:56

مراسلے کے مطابق ملازمت سے براخستگی کے احکامات ہر ملازم کو انفرادی طور پر بھی دے دیئے گئے ہیں، ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے فوری طور پر فارغ کیا گیا، ایسے ملازمین جن کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، فارغ نہیں کیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین کو نکال دیا گیا، اور اس کا باضابطہ مراسلہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ریڈیو پاکستان ایس ایم رضا عباس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق مختلف شعبہ جات سے وابستہ 749 ملازمین فارغ کیے گئے ہیں۔ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے اور فارغ کیے جانے والوں میں سے 177 ملازمین کا تعلق شعبہ نیوز سے ہے جبکہ 41 ملازمین دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھتے ہیں۔ مراسلے کے مطابق ملازمت سے برخاستگی کے احکامات ہر ملازم کو انفرادی طور پر بھی دے دیئے گئے ہیں، ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے فوری طور پر فارغ کیا گیا، ایسے ملازمین جن کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، فارغ نہیں کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 893166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893166/ریڈیو-پاکستان-سے-749-ملازمین-کو-نکال-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org