0
Tuesday 20 Oct 2020 22:57

کراچی، جاں بحق پولیس افسر کے کیس میں 3 سہولتکار گرفتار

کراچی، جاں بحق پولیس افسر کے کیس میں 3 سہولتکار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر ميں ڈکيتوں سے مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر رحيم خان کے کيس ميں 3 سہولت کار گرفتار کر لیے گئے۔ واقعے کے 25 دن بعد پوليس نے ڈکيتيوں کے 3 سہولت کاروں کو گرفتار کيا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار سہولت کاروں نے ملوث ملزمان کے نام بھی بتا دیئے ہيں۔ واردات کے بعد ملزمان اندرون سندھ فرار ہو گئے تھے، تاہم گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ تفتیش کے دوران ملزمان کی جانب سے کی جانے والی وارداتوں کی فوٹیجز بھی جمع کی جا چکی ہیں۔ ملزمان کا گروپ واردات کے دوران ایس ایم جی رائفل کا استعمال کرتا تھا اور شہریوں کو چکما دینے کیلئے ملزمان پولیس یونیفارم جیسا لباس بھی پہنتے تھے۔ واضح رہے کہ گلستان جوہر ميں 25 ستمبر کو پوليس سفيد گاڑی ميں سوار ملزمان کا تعاقب کر رہی تھی کہ اس دوران پوليس اور ملزمان ميں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ملزمان کی فائرنگ سے گلستان جوہر تھانے کے ايڈيشنل ايس ايچ او رحيم خان جاں بحق ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 893167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش