QR CodeQR Code

خلیج فارس میں ایک ہی فریق کو دھمکاتے رہنے کی سیاست بڑی غلطی ہے، سرگئی لاؤروف

20 Oct 2020 22:58

روسی وزیر خارجہ نے خلیج فارس میں سکیورٹی سے متعلق سلامتی کونسل کی ورچوئل میٹنگ سے خطاب میں ایران کے بارے زور زبردستی اور یکطرفہ پن پر مبنی امریکی سیاست کیجانب اشارہ کیا اور کہا کہ خلیج فارس میں یکطرفہ پالیسیاں (امن عمل میں) ایک بڑی رکاوٹ جبکہ ایک ہی فریق کیخلاف اختیار کردہ دھمکی آمیز سیاست بڑی غلطی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے خلیج فارس میں سکیورٹی سے متعلق سلامتی کونسل کی ورچوئل میٹنگ سے خطاب میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ خلیج فارس کے خطے نے عدم استحکام کی جانب ایک خطرناک رجحان اپنا لیا ہے، سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے خلیج فارس کے پورے خطے میں آنے والی تبدیلیوں کا نزدیک سے جائزہ لے۔ سرگئی لاؤروف نے اپنے خطاب میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں امن و امان کا یقینی بنایا جانا پوری دنیا کے لئے اہم ہے، لہذا ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل براہ راست اس موضوع پر نگرانی کرے، جو پوری دنیا میں امن و امان کی ذمہ دار ہے۔

سرگئی لاؤروف نے اپنے خطاب میں ایران کے بارے زور زبردستی اور یکطرفہ پن پر مبنی امریکی سیاست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں یکطرفہ پالیسیاں (امن عمل میں) ایک بڑی رکاوٹ جبکہ ایک ہی فریق کے خلاف اختیار کردہ دھمکی آمیز سیاست بڑی غلطی ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس کے خطے میں امن عمل کے ڈھانچے کی تشکیل کوئی آسان کام نہیں۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹرس نے بھی اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خلیج فارس میں تناؤ کم کرنے اور خطے کے اندر اعتماد سازی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔


خبر کا کوڈ: 893168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893168/خلیج-فارس-میں-ایک-ہی-فریق-کو-دھمکاتے-رہنے-کی-سیاست-بڑی-غلطی-ہے-سرگئی-لاو-روف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org