QR CodeQR Code

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سالانہ ''عشرہ اربعین''، علماء اور طلباء کی بڑی تعداد شریک 

20 Oct 2020 23:02

مجالس عزاء کے اختتام پر مشہد مقدس کی معروف نوحہ خواں پارٹی موسوی برادری نے نوحہ خوانی کی، مجالس عزا کے انتظامات سراج منبر کمیٹی نے کیے، 28 صفر المظفر کو مجلس عزاء میں قم سے جامعہ روحانیت کے وفد نے خصوصی شرکت کی۔ مجالس عزا میں مشہد مقدس میں مقیم علماء اور طلاب نے خصوصی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام سالانہ ''عشرہ اربعین'' اختتام پذیر ہوگیا، موسسہ شہید عارف الحسینی میں منعقدہ عشرہ مجالس سے علمائے کرام اور طلاب نے خطاب کیا، 19، 20 صفر کو حجت الاسلام والمسلمین سید سبط محمد رضوی، 21، 22 صفر کو حجت الاسلام والمسلمین ظہیر عباس مدنی، 23 صفر کو حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر نیئر عباس رضوی، 24 صفر کو حجت الاسلام والمسلمین عارف حسین تھہیم، 25، 26 صفر کو حجت الاسلام والمسلمین دیدار علی اکبری، 27، 28 صفر کو حجت الاسلام والمسلمین اسحٰق جواد، 29 صفر کو حجت الاسلام والمسلمین الفت حسین جوئیہ نے خطاب کیا۔ مجالس عزاء کے اختتام پر مشہد مقدس کی معروف نوحہ خواں پارٹی موسوی برادری نے نوحہ خوانی کی، مجالس عزاء کے انتظامات سراج منبر کمیٹی نے کیے، 28 صفر المظفر کو مجلس عزا میں قم سے جامعہ روحانیت کے وفد نے خصوصی شرکت کی۔ مجالس عزاء میں مشہد مقدس میں مقیم علماء اور طلاب نے خصوصی شرکت کی۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام گذشتہ کئی سالوں سے موسسہ شہید عارف الحسینی میں عشرہ مجالس کا انعقاد ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 893170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893170/مشہد-مقدس-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-سالانہ-عشرہ-اربعین-علماء-اور-طلباء-کی-بڑی-تعداد-شریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org