QR CodeQR Code

وفاقی کابینہ اجلاس، وزراء کا مہنگائی میں کمی کی حتمی مدت بتانے کا مطالبہ

20 Oct 2020 23:25

کابینہ اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر آج بھی بحث ہوئی اور وزراء نے وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی فخر امام سے سوالات کرتے ہوئے پوچھا کہ گندم اور آٹے کی صورت حال کب بہتر ہوگی۔؟ آپ ٹائم لائن دیں تاکہ عوام کو آگاہ کر سکیں۔ اجلاس میں مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ میں مہنگائی پر بحث ہوئی اور وزراء نے صورتحال میں بہتری اور قیمتوں میں کمی کی حتمی مدت بتانے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تاہم اس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق میڈیا بریفنگ موخر کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے گن اینڈ کنٹری کلب کی عارضی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل اور سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے 7 اکتوبر کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 اکتوبر کو ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

کابینہ اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر آج بھی بحث ہوئی اور وزراء نے وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی فخر امام سے سوالات کرتے ہوئے پوچھا کہ گندم اور آٹے کی صورت حال کب بہتر ہوگی۔؟ آپ ٹائم لائن دیں تاکہ عوام کو آگاہ کر سکیں۔ اجلاس میں مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہر صورت کمی چاہیے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، قیمتوں سمیت سپلائی اینڈ ڈیمانڈ پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام وزراء اور ادارے اپنی تجاویز دیں، ہماری پوری توجہ مہنگائی کنٹرول کرنے پر ہے، غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کریں، سخت کارروائی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 893175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893175/وفاقی-کابینہ-اجلاس-وزراء-کا-مہنگائی-میں-کمی-کی-حتمی-مدت-بتانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org