QR CodeQR Code

اسرائیل-امارات دوستی معاہدہ ایران کیساتھ مقابلے میں مدد فراہم کریگا، امریکی وزیر

20 Oct 2020 23:40

روسی خبررساں ایجنسی رشیاٹوڈے کیمطابق امریکی وزیر خزانہ نے اپنے ایک بیان میں غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کیساتھ متحدہ عرب امارات کے دوستی معاہدے کیجانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے ضروری توانائی فراہم کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خزانہ سٹیون مینوچین (Steven Mnuchin) نے اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کو سراہتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے دوستی معاہدے کو ایران کے خلاف فائدہ مند قرار دیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی رشیاٹوڈے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امارات کے درمیان دستخط ہونے والا دوستی معاہدہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری توانائی فراہم کرتا ہے اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطے کے اندر استحکام لانے کے لئے کوشاں ہے۔ سٹیون مینوچین نے کہا کہ ابوظہبی و تل ابیب کے درمیان استوار ہونے والے دوستانہ تعلقات دونوں فریقوں کے لئے فائدہ مند ہیں جبکہ واشنگٹن ابوظہبی و تل ابیب کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کا خواہاں ہے۔ دوسری طرف غاصب صیہونی دارالحکومت تل ابیب پہنچنے والے متحدہ عرب امارات پہلے سرکاری وفد کی آمد کے موقع پر جاری ہونے والے امریکی وزیر خزانہ کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی نیوز چینل سی این این کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ اُنہیں خطے کے اندر ایران کے وسیع اثر و روسوخ کا مل کر مقابلہ کرنے کے قابل بنائے گا۔


خبر کا کوڈ: 893176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893176/اسرائیل-امارات-دوستی-معاہدہ-ایران-کیساتھ-مقابلے-میں-مدد-فراہم-کریگا-امریکی-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org