1
Tuesday 20 Oct 2020 23:59

کویت کیجانب سے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت

کویت کیجانب سے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ کویتی کابینہ نے اپنے ایک بیان میں فلسطینی سرزمین پر غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر پر مبنی اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ کویتی کابینہ نے غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین خصوصا سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی کھلی خلاف ورزی اور مسئلۂ فلسطین کے جامع و دائمی حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کو کمزور بنانے کا باعث قرار دیا۔ عرب ای مجلے الخلیج آنلائن کے مطابق اس بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کے ان غیرقانونی اقدامات کو روکنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی مغربی کنارے کے اندر مزید 2 ہزار یہودی گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا۔ صیہونی وزارت جنگ کے تحت چلنے والے منصوبہ بندی کمیشن نے فلسطینی سرزمین کے اوپر مزید 5 ہزار یہودی گھروں کی تعمیر کی منظوری دی تھی جبکہ اس وقت 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد غیر قانونی یہودی آبادکار فلسطینی سرزمین پر سکونت پذیر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش