QR CodeQR Code

وفاقی حکومت ترقیاتی کاموں کے نام پر سندھ اور بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، رضا ربانی

21 Oct 2020 00:28

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر دو ستمبر کو صدر مملکت کی جانب سے جاری کیا گیا آرڈیننس نہایت خفیہ رکھا گیا، حکومت کو چاہیئے کہ اس آرڈیننس کو سینیٹ میں پیش کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ جزیرے وفاق کی نہیں صوبائی ملکیت ہیں، وفاقی حکومت سندھ کے جزیروں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے لیکن ہم یہ نہیں ہونے دینگے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ترقیاتی کاموں کے نام پر سندھ اور بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، دو ستمبر کو صدر مملکت کی جانب سے جاری کیا گیا آرڈیننس نہایت خفیہ رکھا گیا، حکومت کو چاہیئے کہ اس آرڈیننس کو سینیٹ میں پیش کرے۔

دوسری جانب سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہقئے وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا کہ ٹائیگرفورس کا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔ ٹائیگر فورس سیاسی بنیادوں پر نہیں بنی ہے۔ کورونا وبا کے دوران ٹائیگر فورس بنی ہے۔ ٹائیگر فورس رضاکارانہ طور پر کام کررہی ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ ہر شہری یاعام پاکستانی بھی ازخود مہنگائی کے خلاف شکایت کرسکتا ہے۔ ٹائیگر فورس کسی سے لڑائی نہیں کرے گی، صرف شکایت درج کرائے گی۔ وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان کی تقریر کے دوران ایوان میں اپوزیشن ارکان کیجانب سے نعرے بازی ک گئی۔


خبر کا کوڈ: 893182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893182/وفاقی-حکومت-ترقیاتی-کاموں-کے-نام-پر-سندھ-اور-بلوچستان-وسائل-قبضہ-کرنا-چاہتی-ہے-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org