0
Wednesday 21 Oct 2020 01:06

مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائیگا، فیصل واوڈا

مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائیگا، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز بار بار کہہ رہی ہیں کہ مجھے بھی گرفتار کرلو، مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائے گا، کیسز منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ پولیس نے پہلے ٹوئٹ کیا، کہا گیا کیپٹن (ر) صفدر کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا اور قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی کے گھر کے پاس کیمرے لگے ہیں، ثبوت سامنے لائیں، آئی جی سندھ کا بیان اب کیوں سامنے آرہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ قائد کے مزار پر جو ہوا وہ غلط تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیانیہ نواز شریف نے لندن سے شروع کیا تھا، عوام اور اداروں میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ سب اس لیے ہو رہا ہے کہ کسی طرح سنسنی پھیلائی جائے، عدلیہ اور اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 100 مرتبہ حکومت قربان کر دینگے، این آر او نہیں دیں گے۔ اپوزیشن کچھ بھی کرلے این آر او کسی صورت نہیں دیا جائے گا، مریم نواز بار بار کہہ رہی ہیں کہ مجھے بھی گرفتار کرلو، مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائے گا، کیسز منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش