QR CodeQR Code

آرمی چیف کی کال کے بعد بلاول بھٹو کی آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات

21 Oct 2020 03:02

ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پی پی نے آئی جی سندھ سے چھٹی کی درخواست واپس لے کر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں سندھ پولیس کیساتھ کھڑا ہوں اور اظہار یکجہتی کرتا ہوں، کیا آپ لوگ بھی سندھ پولیس کیساتھ کھڑے ہیں۔؟


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئی جی ہاؤس پہنچے اور آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی، وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ بھی بلاول کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ثاقب اسماعیل میمن، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ایس پی توقیر نعیم، ایس پی فرخ بشیر و دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے آئی جی سندھ سے چھٹی کی درخواست واپس لے کر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر کے تمام تحفظات کو ختم کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آئی جی سندھ کے درمیان ملاقات خوشگوار رہی اور امید ہے کہ آئی جی سندھ سمیت پولیس افسران چھٹیوں پر جانے کی درخواست جلد واپس لے لیں گے۔ بعدازاں بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں سندھ پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں اور اظہار یکجہتی کرتا ہوں، کیا آپ لوگ بھی سندھ پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں۔؟


خبر کا کوڈ: 893197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893197/آرمی-چیف-کی-کال-کے-بعد-بلاول-بھٹو-ا-ئی-جی-سندھ-مشتاق-مہر-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org