QR CodeQR Code

کراچی واقعہ، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ

21 Oct 2020 02:47

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے آرمی چیف کے نوٹس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایک واقعے کیوجہ سے پولیس کا مورال کم ہوا، آئی جی سے من پسند آرڈر پر دستخط کروانا ناقابل برداشت ہے، آرمی چیف کے انکوائری کے احکامات قابل تعریف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو فون کیا اور کراچی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو فون کیا اور کراچی واقعے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کا فوری نوٹس لینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کو خوش آئند قرار دیا۔ بلاول بھٹو سے رابطے کے بعد امکانات ہیں کہ آئی جی اور اعلیٰ افسران چھٹی کی درخواستیں واپس لے لیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے آرمی چیف کے نوٹس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایک واقعے کی وجہ سے پولیس کا مورال کم ہوا، آئی جی سے من  پسند آرڈر پر دستخط کروانا ناقابل برداشت ہے، آرمی چیف کے انکوائری کے احکامات قابل تعریف ہیں، پیپلز پارٹی کو امید ہے احکامات کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔ یاد رہے کہ آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی رینک کے تمام افسران نے چھٹیوں پر جانے کی درخواست جمع کرائی جبکہ ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب نے بھی دو ماہ چھٹی کی درخواست دی، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حالیہ واقعے کے بعد پولیس اہلکار و افسران صدمے میں ہیں، ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا۔


خبر کا کوڈ: 893198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893198/کراچی-واقعہ-آرمی-چیف-جنرل-قمر-باجوہ-کا-بلاول-بھٹو-سے-ٹیلی-فونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org