QR CodeQR Code

آئی جی سندھ کا چھٹیاں مؤخر کرنے کا فیصلہ

21 Oct 2020 03:08

آئی جی مشتاق مہر کی جانب سے چھٹیاں مؤخر کرنے کی اطلاع پولیس حکام نے سندھ پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی، ٹوئٹ میں سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کیجانب سے تحقیقات کے اعلان کے شکرگزار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل سندھ مشتاق مہر نے انکوائری کا فیصلہ آنے تک چھٹیاں مؤخر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر اور دیگر اعلیٰ رینک افسران کی جانب سے احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس پر آرمی چیف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔ آرمی چیف کی جانب سے تحقیقات کا حکم دینے پر آئی جی سندھ نے ماتحت افسران کو بھی 10 روز کے لئے چھٹیوں کی درخواست مؤخر کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

آئی جی سندھ کی جانب سے چھٹیاں مؤخر کرنے کی اطلاع پولیس حکام نے سندھ پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی، ٹوئٹ میں سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی جانب سے تحقیقات کے اعلان کے شکرگزار ہیں۔ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے چھٹیاں مؤخر کرنے کا فیصلہ آرمی چیف کے نوٹس اور بلاول کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 893199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893199/ا-ئی-جی-سندھ-کا-چھٹیاں-مؤخر-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org