0
Wednesday 21 Oct 2020 10:18

کراچی میں دوسرے روز بھی دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 23 زخمی

کراچی میں دوسرے روز بھی دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 23 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی پر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب 4 منزلہ عمارت میں دھماکہ ہوا ہے، جس میں 5 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ شدید نوعیت کا تھا، آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے باعث اطراف کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ دھماکے کا شکار ہوئی رہائشی عمارت 4 منزلہ تھی اور اس کے گراؤنڈ فلور پر ایک نجی بینک بھی واقع تھا۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا ہے، ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور لوگوں کو عمارت سے نکالا جا رہا ہے۔

دھماکے میں عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ دھماکے کے بعد عمارت میں نصب گیس کے میٹروں سے لیکیج بھی شروع ہوگئی ہے۔ ترجمان نجی اسپتال گلشن اقبال کے مطابق دھماکے کے 10 زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں گذشتہ روز بھی دھاکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔
خبر کا کوڈ : 893219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش