QR CodeQR Code

پولیس افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، فواد چوہدری

21 Oct 2020 11:47

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی، سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے اس میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا۔واضح رہے کہ گزشتہ شام سندھ کے محکمہ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) مشتاق مہر سمیت کئی افسران نے ایک ساتھ چھٹی پر جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اتنی بڑی تعداد میں پولیس فورس کے اعلیٰ ترین افسران نے ایک ساتھ چھٹیوں کے لیے درخواست دی ہو۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کے واقعے کے بعد پولیس فورس میں مایوسی پیدا ہوئی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ چھٹی پر جانے جانے والوں میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس اور متعدد ڈی آئی جیز شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 893230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893230/پولیس-افسران-بلاول-ہاو-س-کے-اشارے-پر-چھٹی-گئے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org