QR CodeQR Code

کراچی سے خیبر جانے والی مسافر بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

21 Oct 2020 11:55

مردان میڈیکل کمپلکس میں داخل ہونے والے دونوں افراد کا تعلق بھی لوئی شلمان سے ہے جہاں حادثے کی خبر پہنچنے کے بعد فضا سوگوار ہے اور عزیز و اقارب متاثرہ گھراںوں کو پہنچ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سے خیبر جانے والی مسافر بس صوابی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس میں دو افراد جاں بحق، جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق دونوں افراد کا تعلق قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل سے ہے۔ صوابی پولیس کے مطابق گذشتہ رات مسافر بس موٹر وے پر ایک ڈمپر گاڑی سے ٹکرائی ہے جس کے نتیجے میں میں دونوں گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مقامی میڈیکل ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد 10 معمولی زخمیوں کو اسی جگہ ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی، جبکہ دو افراد کو تشویشناک حالت میں مردان میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق دونوں افراد عقل شاہ اور زرولی کی میتیں لنڈی کوتل میں اپنے آبائی علاقے لوئی شلمان پہنچائی گئی ہیں۔ مردان میڈیکل کمپلکس میں داخل ہونے والے دونوں افراد کا تعلق بھی لوئی شلمان سے ہے جہاں حادثے کی خبر پہنچنے کے بعد فضا سوگوار ہے اور عزیز و اقارب متاثرہ گھراںوں کو پہنچ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 893232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893232/کراچی-سے-خیبر-جانے-والی-مسافر-بس-کو-حادثہ-2-افراد-جاں-بحق-12-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org