QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ نے مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس لے لیا، کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب

21 Oct 2020 11:56

سید مراد علی شاہ نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ریسکیو کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمارت میں موجود افراد کو جلد از جلد نکالا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس لیکر کمشنر کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلشن اقبال مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس لے لیا اور کمشنر کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ریسکیو کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمارت میں موجود افراد کو جلد از جلد نکالا جائے۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پولیس اپنا کام کر رہی ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، تحقیقات کے بعد ہی صحیح بات بتائی جا سکتی ہے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ابھی دھماکے کی نوعیت کا بتانا مشکل ہے، بلڈنگ بڑی نہیں، پہلے اس چیز کا تعین ہو جائے کہ یہ تخریب کاری ہے یا کوئی اور واقعہ۔


خبر کا کوڈ: 893233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893233/وزیراعلی-سندھ-نے-مسکن-چورنگی-دھماکے-کا-نوٹس-لے-لیا-کمشنر-کراچی-سے-رپورٹ-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org