0
Wednesday 21 Oct 2020 12:56

افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ، 15 افراد جاں بحق

افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ، 15 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغان شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ویزا حاصل کرنے کے لیے جمع ہونے والے ہجوم میں بھگدڑ سے کم از کم 15 افراد جاں ہوچکے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق آج صبح جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ویزا ٹوکن حاصل کرنے کے لیے تقریباً 3000 افغانی جمع تھے، جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے۔ قونصل خانے کی کھڑکی کھلتے ہی ٹوکن حاصل کرنے کے خواہشمندوں کا یہ ہجوم بے قابو ہوگیا اور بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد پیروں تلے کچل کر مارے گئے۔ یک مقامی افغان عہدیدار نے رائٹرز کے نمائندے کو بتایا کہ مرنے والوں میں خواتین کے علاوہ بزرگ شہریوں کی تعداد زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں افغان شہری علاج معالجے، تعلیم، کاروبار اور تجارت کی غرض سے پاکستان کا رُخ کرتے ہیں جبکہ اس وقت بھی پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کی تعداد 30 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔
خبر کا کوڈ : 893247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش