0
Thursday 4 Aug 2011 11:10

پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی اپ گریڈیشن کا ٹھیکا امریکی کمپنی کو دیدیا گیا

پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی اپ گریڈیشن کا ٹھیکا امریکی کمپنی کو دیدیا گیا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے 10 کٹس فراہم کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق لاک ہیڈ مارٹن کو یہ ٹھیکا امریکا کے فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت دیا گیا جس کی مالیت چار کروڑ 23 لاکھ ڈالرز ہے۔ امریکی ائر فورس کے ذریعے دیئے گئے اس ٹھیکے کے تحت لاک ہیڈ مارٹن پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کے لئے دس اپ گریڈ کٹیں فراہم کرے گی۔ مئی میں امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجنسی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان نے امریکا سے سی ون تھرٹی، ایف سولہ، ٹی 33 ٹرینر اور دیگر طیاروں کے لئے پرزہ جات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ جولائی میں بھی ایک امریکی کمپنی ایل تھری کمیونی کیشنز کو پاک فضائیہ کے دو ایف سولہ بلاک باون طیاروں کے ائر کریو crew کے لئے ٹریننگ ڈیوائسز تیار کرنے کا ٹھیکا دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 89325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش