QR CodeQR Code

ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑنے والی باتیں بےبنیاد ہیں، علی زیدی

21 Oct 2020 13:19

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی مزار قائد کی بےحرمتی نہیں کی، مولانا فضل الرحمان اس غلط فہمی میں جی رہے ہیں کہ ان کے بغیر ریاست مکمل نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیربحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ فائیو اسٹار ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑنے والی باتیں بےبنیاد ہیں، اصل مقصد سے ہٹ کر دونوں جماعتوں نے غلط بیانی سے کام لیا، ماضی میں دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف  سخت جملوں کا تبادلہ کرتی رہی ہیں، پی ٹی آئی نے کبھی مزار قائد کی بےحرمتی نہیں کی، مولانا فضل الرحمان اس غلط فہمی میں جی رہے ہیں کہ ان کے بغیر ریاست مکمل نہیں، ان جماعتوں نے ملک کو تباہ کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 893252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893252/ہوٹل-کے-کمرے-کا-دروازہ-توڑنے-والی-باتیں-بےبنیاد-ہیں-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org