0
Wednesday 21 Oct 2020 14:34

IG سندھ کو یرغمال بنا کر FIR درج کرائی گئی، مولانا فضل الرحمٰن

IG سندھ کو یرغمال بنا کر FIR درج کرائی گئی، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ کراچی میں آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو یرغمال بنا کر ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) نے ملین مارچ اور آزادی مارچ کئے، عوام کا ووٹ چوری کیا گیا، ملک میں آئینی حکمرانی کی جدوجہد ہو رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، اس میں تمام طبقے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد دوبارہ انتخابات کرانے کے لیے ہے، ہم صوبوں کے اختیارات کے علمبردار ہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی اختیارات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیئے، سندھ اور بلوچستان کے جزائر مقامی لوگوں کی ملکیت ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش