QR CodeQR Code

IG سندھ کو یرغمال بنا کر FIR درج کرائی گئی، مولانا فضل الرحمٰن

21 Oct 2020 14:34

نواب شاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ صوبائی اختیارات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیئے، سندھ اور بلوچستان کے جزائر مقامی لوگوں کی ملکیت ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ کراچی میں آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو یرغمال بنا کر ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) نے ملین مارچ اور آزادی مارچ کئے، عوام کا ووٹ چوری کیا گیا، ملک میں آئینی حکمرانی کی جدوجہد ہو رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، اس میں تمام طبقے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد دوبارہ انتخابات کرانے کے لیے ہے، ہم صوبوں کے اختیارات کے علمبردار ہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی اختیارات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیئے، سندھ اور بلوچستان کے جزائر مقامی لوگوں کی ملکیت ہیں۔


خبر کا کوڈ: 893270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893270/ig-سندھ-کو-یرغمال-بنا-کر-fir-درج-کرائی-گئی-مولانا-فضل-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org