QR CodeQR Code

فلسطین، غزہ پر غاصب صیہونی رژیم کا ہوائی حملہ

21 Oct 2020 17:23

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائی ادرعی نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک بیان میں لکھا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے کچھ دیر قبل ہی غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع حماس سے متعلق ایک علاقے کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے گذشتہ شب فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر ہوائی حملہ کیا ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں دیرالبلح نامی ایک علاقے کو متعدد میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائی ادرعی (Avichay Adraee) نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک بیان میں لکھا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے کچھ دیر قبل ہی غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع حماس سے متعلق ایک علاقے کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں حماس سے متعلق زمین دوز عسکری تنصیبات تباہ ہو گئی ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اس کا یہ حملہ منگل کے روز غزہ کی پٹی سے فائر کئے جانے والے ایک راکٹ کا جواب تھا۔ واضح رہے کہ منگل کے روز غزہ کے اردگرد تعمیر کی گئی غیرقانونی یہودی بستیوں میں خطرے کے الارم بج اٹھے تھے۔ اس حوالے سے صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ سے فائر کئے جانے والے 1 راکٹ سے مقابلے کے لئے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو فراہم کئے گئے "آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم" سے 4 مہنگے ترین میزائل فائر کئے گئے تھے جو فلسطینی راکٹ کو روکنے میں ناکام رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 893289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893289/فلسطین-غزہ-پر-غاصب-صیہونی-رژیم-کا-ہوائی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org