QR CodeQR Code

شام، غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے ایک شامی سکول پر میزائل حملہ

21 Oct 2020 17:35

شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کیمطابق غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے گذشتہ شب شامی شہر القنیطرہ کے قریب واقع ایک سکول کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے گذشتہ شب اس کے شہر القنیطرہ کے شمال میں واقع الحریہ نامی ایک گاؤں کے سکول کو اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کی جانب سے اس حوالے سے تاحال مزید تفصیلات نشر نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران بھی غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے متعدد شامی مقامات کو ہوائی حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ شامی سرزمین پر وقتا فوقتا ہونے والے صیہونی میزائل حملوں میں سے اکثر و بیشتر شامی ہوائی دفاعی سسٹمز کے ذریعے ناکام بنا دیئے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 893290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893290/شام-غاصب-صیہونی-رژیم-کیجانب-سے-ایک-شامی-سکول-پر-میزائل-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org