0
Wednesday 21 Oct 2020 17:35

شام، غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے ایک شامی سکول پر میزائل حملہ

شام، غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے ایک شامی سکول پر میزائل حملہ
اسلام ٹائمز۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے گذشتہ شب اس کے شہر القنیطرہ کے شمال میں واقع الحریہ نامی ایک گاؤں کے سکول کو اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کی جانب سے اس حوالے سے تاحال مزید تفصیلات نشر نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران بھی غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے متعدد شامی مقامات کو ہوائی حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ شامی سرزمین پر وقتا فوقتا ہونے والے صیہونی میزائل حملوں میں سے اکثر و بیشتر شامی ہوائی دفاعی سسٹمز کے ذریعے ناکام بنا دیئے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش