QR CodeQR Code

وفاقی حکومت 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز کو کل کویت بھیجے گی، زلفی بخاری

21 Oct 2020 17:42

معاون خصوصی زلفی بخاری نے کویت روانہ ہونے والے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل (22 اکتوبر کو) کویت روانہ ہونے والوں میں 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز شامل ہوں گی، دوسرے مرحلے میں مزید 200 افراد کویت جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز کو کل کویت بھیجا جائے گا، کویت ایک ہزار سے زائد پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کو روزگار فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ وزارت سمندر پار پاکستانی کا ایک اور بڑا اقدام، دس سال بعد پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو خلیجی ممالک بھیجا جائے گا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کویت روانہ ہونے والے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل (22 اکتوبر کو) کویت روانہ ہونے والوں میں 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز شامل ہوں گی، دوسرے مرحلے میں مزید 200 افراد کویت جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کویت کو افرادی قوت کی برآمد کی بحالی پاکستان کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے، دس سالوں میں کوئی بھی ہنرمند فرد خلیجی ممالک نہیں بھیجا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 893291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893291/وفاقی-حکومت-226-ڈاکٹرز-پیرامیڈکس-اور-نرسز-کو-کل-کویت-بھیجے-گی-زلفی-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org